
جب کہ محترم جناب منیر احمد خاں صاحب نے دریافت کرنے پر کہہ دیا کہ کہیں کسی کتاب میں نہیں دیکھا ، میرے متعلق بھی موصوف نے میری کسی تحریر یا قول کا حوالہ نہیں دیا کہ میں نے بعد نمازِ جمعہ کھانے کو سنت موکدہ بتایا ہے، بلکہ یہ کہا کہ حافظ صاحب قبلہ کو عمل کرتے دیکھا ہے تو اسی سے مسلمانوں کو سمجھ لینا چاہیے تھا کہ اگر میں نے اس پر عمل کیا بھی تو اس کو سنت موکدہ تو نہیں بتایا، اسی سے بات ختم ہو جاتی۔ اضطراب و پریشانی نہ ہوتی۔ عمل کے متعلق صحابۂ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کا فرمان ہے کہ وہ نماز جمعہ کے بعد کھانا کھاتے تھے اور بعد نمازِ جمعہ قیلولہ کرتے تھے، حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے : قال کنا فبکر بالجمعۃ ونقیل بعد الجمعہ (البخاری) فرمایا : ہم جمعہ کی نماز میں جلدی کرتے تھے اور اور بعد نمازِ جمعہ قیلولہ کرتے تھے۔ حضرت سہیل بن سعد سے مروی ہے: قال ما کنا ولا فتغدی الا بعد الجمعۃ (بخاری) فرمایا ہم نہ قیلولہ کرتے تھے اور نہ کھانا کھاتے تھے مگر بعد نمازِ جمعہ۔ وھو تعالیٰ اعلم۔(فتاوی حافظ ملت)
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org