
----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- تراویح چھوڑنے کی وجہ سے عشا پر کوئی اثر نہیں پڑتا وہ بلا کراہت ہو جائے گی ۔ البتہ تراویح کے ترک کرنے کی وجہ سے وہ مستحق عتاب ہوگا ۔ اگر ایک آدھ بار چھوڑا ہے تو ۔اور اگر اس کی عادت ڈال لی ہے تو مستحق عذاب ہوگا۔ عورتوں کے لیے بھی تراویح سنت مؤ کدہ ہے عورتیں تنہا تنہا گھر میں پڑھیں اگر نہیں پڑھیں گی تو ان میں بھی وہی تفصیل ہے اگر کبھی کبھار چھوڑ دیتی ہیں تو مستحق عتاب ہیں اور اگر اس کی عادت ہے تو مستحق عذاب۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org