
----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- نہیں! کہ اولاً : ’’اللہم صلی علی‘‘ سے کسی صورت میں سجدۂ سہو واجب نہیں ہوتا بلکہ ’’اللہم صلی علی محمد‘‘ سے بعض صورتوں میں سجدۂ سہو واجب ہوتا ہے۔ در مختار میں ہے: وفي الزیلعي الأصح وجوبہ بأللہم صلی علی محمد۔ ثانیاً: حالت اقتدا میں مقتدی کے کسی سہو سے سجدۂ سہو واجب ہی نہیں ہوگا، نہ امام پر، نہ مقتدی پر تو جب تک امام سلام نہ پھیرے مسبوق اقتدا میں ہے۔ ہدایۃ میں ہے: فإن سہا المؤتم لم یلزم الإمام ولا المؤتم السجود۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org