
بسم اللہ الرحمن الرحیم- الجواب ــــــــــــ: اذان کے لیے یہ ضروری ہے کہ مسجد کے باہر کسی ایسی جگہ سے دیں جہاں سے پڑوسیوں کو خوب اچھی طرح سنائی دے۔ عالمگیری میں ہے: والسنۃ أن یؤذن في موضع عال أسمع لجیرانہ۔ اور اگر کوئی مِئذنہ بنا ہو تو اس پر سے بھی اذان دے سکتا ہے، جماعت خانے کے اندر اگر اذان دےگا تو اذان کی آواز باہر اچھی طرح نہیں جائے گی۔ اس لیے جماعت خانہ کے اندر اذان نہ دیں۔ واللہ تعالی اعلم(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵ (فتاوی شارح بخاری))
Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia
All rights reserved
05462-250092
info@aljamiatulashrafia.org