16 May, 2024


دارالاِفتاء


زید کہتا ہے کہ سید اگر چہ سنیما دیکھے اور فاسق معلن ہو مگر اس کے پیچھے نماز پڑھنا یعنی اس کی اقتدا کرنا گو یا رسول اکرم کے پیچھے نماز پڑھنا ہے۔

فتاویٰ #1884

----بسم اللہ الرحمن الرحیم :----- الجواب:---- سنیما دیکھنے والا فاسق معلن ہے اگرچہ وہ اپنے کو سید کہتا ہے ، بلکہ اگرچہ واقعی وہ سید ہو ، اور فاسق معلن کو امام بنانا گناہ، اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ غنیہ میں ہے: لو قدموا فاسقا یاثمون بناء علی أن کراہۃ تقدیمہ کراہۃ تحریم۔ در مختار میں ہے: کل صلاۃ أدیت مع کراہۃ التحریم تجب إعادتہا۔ یہ حکم عام ہے سید غیر سید سب کو، احکام شرعیہ میں کسی کی تخصیص نہیں۔ حضور اقدس ﷺ نے فرمایا: لو سرقت فاطمۃ بنت محمد لقطعت یدہا۔ واللہ تعالی اعلم---(فتاوی جامعہ اشرفیہ، جلد:۵(فتاوی شارح بخاری))---

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved