30 April, 2024


دارالاِفتاء


چرم قربانی یا صدقۂ فطر مسجد یا انگریزی اسکول میں جس میں دینیات کی کتابیں براے نام نصاب میں داخل ہوتی ہیں ، دے سکتے ہیں یا نہیں ؟ مع سند کے جواب عنایت فرمائیں ۔ بینوا توجروا۔

فتاویٰ #1183

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم- الجواب: صدقۂ فطر بغیر حیلۂ شرعی مسجد پر دینا جائز نہیں ۔ چرم قربانی مسجد پر صرف ہو سکتا ہے ۔ اسکولوں کے لیے الگ چندہ کریں ۔ واللہ اعلم بالصواب۔(فتاوی حافظ ملت)

Copyright @ 2017. Al Jamiatul Ashrafia

All rights reserved